ڈاکٹر لکشما ریڈی کے خلاف ریونت ریڈی کے ریمارکس کی مذمت

وزیر صحت نے ان کی ڈگری مکمل کی ، المونی اسوسی ایشن کا بیان
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ایچ کے ای ایس ہومیو پیتھک گریجویٹس الومنی اسوسی ایشن نے آج کانگریس قائد ریونت ریڈی کے ریمارکس کی سخت مذمت کی جس میں انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی ایک جعلی ایم بی بی ایس سرٹیفیکٹ رکھتے ہیں ۔ مذکورہ اسوسی ایشن نے کہا کہ یہ بات سچ نہیں ہے اور ڈاکٹر لکشما ریڈی نے 1983 سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے ان کی ڈگری کی تکمیل کی اور 1988 میں سرٹیفیکٹ حاصل کیا ۔ انہوں نے 1987 میں فائنل ایر کامیاب کیا اور انہوں نے ہاوز سرجن شپ بھی کی ۔ آج یہاں یہ بتاتے ہوئے اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ٹی وجئے کمار نے کہا کہ انہیں سیاست سے کچھ سروکار نہیں ہے لیکن چونکہ وہ ایک پروفیشنل اسوسی ایشن سے وابستہ ہیں اور کالج کے سابقہ طلبہ کے خلاف الزامات عائد کئے جارہے ہیں تو انہیں اس کی نفی کرنے کے لیے آگے آتے ہوئے اس کی مذمت کرنی پڑ رہی ہے ۔۔