ڈاکٹر دتاتریہ نوری کو امریکی اعزاز

حیدرآباد /6 جون ( این ایس ایس ) امریکہ میں علاج کینسر کے ماہر ڈاکٹر دتاتریہ نوری کو جو بسواتارکم کینسر ہاسپٹل کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے ایک رکن بھی ہیں امریکہ میں ان کے خدمات کے اعتراف اور کارناموں پر 2014 ایلس آئیلینڈ ، میڈل آف آنر دیا گیا ہے ۔ شخصی اور پیشہ وارانہ زندگی میں مثالی کارنامہ انجام دینے والے افراد کو یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے ۔ اس موقع پر بسواتارکم ہاسپٹل کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیرمین این بالاکرشنا اور دیگر ارکان ، انتظامیہ اور اسٹاف نے ڈاکٹر نوری کو مبارکباد دی ۔