ڈاکٹر داؤد اشرف کی نئی تصنیف آج جلسہ رسم اجراء

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فروری : ( راست ) : ڈاکٹر سید داؤد اشرف کی نئی تصنیف ’ مشاہیر دارالترجمہ جامعہ عثمانیہ ‘ کی رسم اجراء کا جلسہ 26 فروری کو صبح 10-30 بجے کانفرنس ہال سالار جنگ میوزیم میں زیر صدارت جناب جی سدھیر آئی اے ایس چیرمین سدھیر کمیٹی ریاست تلنگانہ منعقد ہورہا ہے ۔ جناب اے کے خاں آئی پی ایس مشیر اقلیتی ریاست تلنگانہ رسم اجراء انجام دیں گے ۔ محترمہ  اودھیش رانی باوا ، ڈاکٹر سید مصطفی کمال مدیر شگوفہ ، اور جناب سید امتیاز الدین اظہار خیال کریں گے ۔ کنوینر جناب میر ایوب علی خاں میڈیا کنسلٹنٹ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے محبان اردو سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔