ڈانس بارس پر امتناع برقرار،ترمیمی بل منظور

ممبئی۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی اور مہاراشٹرا کے دیگر حصوں میں ڈانس بار پر پابندی برقرار رہے گی۔ اب یہ پابندی تھری اسٹار اور فائیو اسٹار ہوٹلوں پر بھی عائد ہوگی۔ ریاستی کابینہ نے مسودہ ترمیمی بل کو منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے سے ہزاروں بار ڈانسرس کا روزگار متاثر ہوگا اور ان کے ساتھ ہوٹلوں میں کام کرنے والے دیگر ملازمین بیروزگار ہوجائیں گے۔ گزشتہ سال سپریم کورٹ نے اس پابندی کے باعث روزگار سے محروم ہونے والے افراد کو متبادل روزگار فراہم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ نئے بل میں ڈانس بار امتناعی قانون میں ترمیم کی گئی ہے تاکہ اس میں قانونی خامیوں کو دُور کیا جاسکے۔ اسی خامی کے باعث سپریم کورٹ نے حکومتِ مہاراشٹرا کے 2005ء کے احکام کو کالعدم قرار دیا تھا۔