اسلام آباد ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر قدرمستحکم ہوئی ہے اور ایک ڈالر کے مقابلہ پاکستانی روپیہ کی قیمت 97.70 روپئے ہوگئی ہے۔ گذشتہ ہفتہ ایک امریکی ڈالر 97.90 پاکستانی روپئے کے عوض فروخت کیا جارہا تھا۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو 55 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری سے متعلق اطلاعات کے بعد پاکستانی روپئے کی قدر مستحکم ہوئی ہے۔ گذشتہ ہفتہ پاکستانی روپئے کی قدر ڈالر کے مقابلہ 98.10 تک پہنچ گئی تھی۔ اس دوران پاکستانی صرافہ بازار کے تاجرین نے پیش قیاسی کی ہیکہ رواں ہفتہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کرنسی کی قدر میں مزید کمی ہوگی۔