ڈائرکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان جناب ارتضیٰ کریم کی حیدرآباد آمد

18 ستمبر کو ہوٹل مرجان میں سمینار میں شرکت ، سرکردہ صحافیوں و شخصیتوں کی شرکت
حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( راست ) : ڈائرکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان جناب ارتضیٰ کریم کی 18 ستمبر بروز اتوار کو دہلی سے حیدرآباد آمد ہوگی ۔ اسی روز 11 بجے دن وہ سمینار ’ قومی یکجہتی کے استحکام میں اردو صحافت کا رول ‘ منعقد شدنی ہوٹل مرجان انٹرنیشنل نامپلی میں اپنا کلیدی خطبہ پیش کریں گے ۔ سمینار کا اہتمام تلنگانہ یونین آف اردو جرنلسٹس کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں نائب وزیر اعلیٰ حکومت تلنگانہ جناب محمد محمود علی اور مرکزی وزیر لیبر مسٹر بنڈارو دتاتریہ مہمانان خصوصی شرکت کریں گے جب کہ صدارت یونین کے صدر جناب عالم مہدی کریں گے اور مہمانان اعزازی کی حیثیت سے ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں ، ایڈیٹر رہنمائے دکن جناب سید وقار الدین قادری ، کمشنر اطلاعات و تعلقات عامہ مسٹر نوین متل ، ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور اور سابق صدر شعبہ صحافت عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر پی ایل ویشویشور راؤ شرکت کریں گے ۔ جنرل سکریٹری جناب محمد رفیع الدین غوری کے مطابق شرکت بذریعہ دعوت نامہ ہوگی ۔۔