نئی دہلی 21 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی کے ڈائرکٹر رنجیت سنہا نے آج وزیر فینانس ارون جیٹلی سے ملاقات کی جس کے بعد اس عہدہ پر ان کی برقراری کے تعلق سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں کیونکہ سپریم کورٹ نے انہیں 2G اسکام کی تحقیقات سے علیحدہ کردیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ ملاقات ایک گھنٹے کی رہی جس کے دوران سمجھا جاتا ہے کہ معاشی جرائم ‘ انٹلی جنس اطلاعات کے حصول اور کالے دھن کی واپسی میں ہونے والی رکاوٹوں جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تاہم یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ حکومت نے مسٹر سنہا کو رخصت پر چلے جانے کو کہا ہے تاہم اس کی توثیق نہیں ہوسکی ہے ۔