حیدرآباد۔/20اپریل، ( پی ٹی آئی) مقامی عدالت نے آج صنعت کار وجئے مالیا کو جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایر پورٹ لمیٹیڈ کی جانب سے مالیا کے خلاف داخل کردہ چیک بونس کیس میں سزا دی ہے۔ تاہم عدالت نے سزا کی نوعیت کا اعلان نہیں کیا کیونکہ راجیہ سبھا ایم پی گزشتہ ماہ ملک سے فرار ہوئے ہیں اور عدالت میں موجود نہیں تھے۔ وجئے مالیا کے وکیل سدھاکر راؤ نے پیروی کی۔