نئی دہلی، 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے فضائی مسافروں پر بوجھ ڈالنے سے گریز کرتے ہوئے آج کہاکہ فی الحال چیک اِن بیاگیج کیلئے کوئی چارجس نہیں لئے جائیں گے اس ضمن میں چارج لینے کی اجازت کیلئے درخواست کو مسترد کردیا۔ ایرلائنس نے ایوئیشن ریگولیٹری ڈائرکٹر جنرل آف سیول ایوئیشن سے رجوع ہوکر منظوری کی درخواست کی تھی، لیکن مملکتی وزیر شہری ہوا بازی مہیش شرما نے کہاکہ حکومت نے فی الحال درخواست کو قبول نہیں کیا ہے ۔