چیچن مردآہن کا روہنگیا مسلمانوں کی حالت پر پُرہجوم احتجاجی جلسہ

ماسکو ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے علاقہ چیچن میں ہزاروں افراد جمع ہوگئے جبکہ میانمار کے مسلم روہنگیا اقلیت کے حال زار کے بارے میں احتجاجی جلوس کی چیچن مردآہن رمضان قدیروف نے کریملن کی رکاوٹوں کے باوجود احتجاجی جلوس کی اپیل کی تھی۔ جملہ 87 ہزار روہنگیا پناہ گزین تشدد میں اضافہ کی وجہ سے میانمار سے فرار ہوکر بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔