چین ’’میک اِن انڈیا‘‘ اور ’’میڈ اِن چائنا‘‘ کے اشتراک کا خواہاں

بیجنگ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ وہ ہندوستان کی 47 بلین ڈالرس تجارتی خسارہ سے لاحق تشویش کی یکسوئی ہر ممکنہ کوشش کررہا ہے اور وہ اس طرح کہ وزیراعظم ہند نریندر مودی کے ’’میک اِن انڈیا‘‘ پروگرام کو ’’میڈ اِن چائنا‘‘ کے ساتھ مشترکہ طور پر شروع کرتے ہوئے سرمایہ کاری کی جانب توجہ دی جائے۔ وزارت خارجہ محکمہ ایشیائی اُمور کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل ہوانگ ژیان نے کہاکہ ہم اس مسئلہ کی یکسوئی کے لئے ہرممکنہ کوششیں کررہے ہیں۔ ہمیں ایک نئے چیانل، نئے طریقہ کار کی ضرورت ہے تاکہ جمود توڑا جاسکے۔ تجارت کے شعبہ میں مساویانہ سرمایہ کاری کے ذریعہ چین خسارہ کو کم کرنے کوشاں ہے۔ اس سلسلہ میں دو صنعتی پارکس کے لئے باہمی رضامندی ہوچکی ہے اور چین کو برآمد کرنے کے لئے ہندوستان میں مزید سرمایہ کاری کو فروغ دیا جارہا ہے۔