چین کے مسلم اکثریتی صوبہ میں دہشت گردی کیخلاف مقابلہ

بیجنگ ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی جانب سے چین کے مسلم اکثریتی صوبہ ژنگ ژانگ میں بڑھتی انتہاء پسندی کو کچلنے کیلئے چین کی مدد کی جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیکوریٹی مفادات کو ملحوظ رکھتے ہوئے ایک دوسرے سے تعاون کیاجائے گا۔ نواز شریف نے گلوبل ٹائمس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کی صورتحال کو سمجھتا ہے اور سیکوریٹی چیلنجس سے متعلق چین کی تشویش میں برابر کا شریک ہے۔ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہم چین کا ساتھ دینے تیار ہیں اور پاکستان اور چین کے سیکوریٹی مفاد میں ہے۔ صدر چین ژی ژپانگ نے دہشت گردی کو کچلنے کیلئے ہماری کوششوں کی ستائش کی تھی۔ ہمارا یکساں خیال یہ ہیکہ چین کے مفادات میں ہماری مفادات شامل ہیں ۔ افغانستان کیلئے تعمیر نو کیلئے چین کی کوشش قابل ستائش ہے ۔