بیجنگ۔30جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کی فوج نے آج دیسی ساختہ روایتی اور نیوکلئیر میزائلس کے پانچ دیسی ساختہ نمونوں کی نمائش کی ۔ ایک پُرہجوم فوجی پریڈ میں 23لاکھ پیپلز لبریشن آرمی کے فوجیوں نے اپنے 90ویں یوم تاسیس کے موقع پر پریڈ میں ان نمونوں کا مظاہرہ کیا ۔ دیسی ساختہ میزائلس کے نمونوں میں بوم فینگ ۔26 ‘ بین الابراعظمی میزائل شامل تھے جو مختصر نوٹس پر داغے جاسکتے ہیں اور جن پر نیوکلئیر وار ہیڈ نصب کیا جاسکتا ہے ۔ بوم فینگ۔21D زمینی بحری جہاز شکن بین الابراعظمی میزائل ہے جس کا نام ’’ کیریئر کلر ‘‘ رکھا گیا ہے ۔ بوم فینگ ۔16G روایتی میزائل بالکل درست حملوں کیلئے جو دشمن کے اہداف پر کئے جاسکتے ہیں ‘ چین میں تیار کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ دو قسم کے ٹھوس ایندھن سے چلنے والے بین الابراعظمی دفاعی نیوکلیئر میزائلس بھی پریڈ میں شامل تھے جو طویل میزائل لانچر پر بار کئے گئے تھے ۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ’’ ژن ہوا ‘‘ کی اطلاع کے بموجب آلات اور فوجی متحرک لانچ وہیکلس کے ذریعہ پریڈ گراؤنڈ پر پہنچے ‘ ان کے ہمراہ پی ایل اے کی راکٹ فورس بھی تھی جسے ڈسمبر 2015ء میں پی ایل اے کے توسیع شدہ فوجی اصلاحات کے ایک حصہ کے طور پر فوج میں تعینات کیا گیا ہے ۔ راکٹ فورس کے پیشرو دوسرے توپ خانے کی فوج کا قیام یکم جولائی 1966ء کو عمل میں آیا تھا ۔ چین کا جدید ترین جے ۔20 مہلک لڑاکا طیارہ جو شمالی چین میں طیار کیا گیا ہے اس پریڈ میں پہلی بار پیش کیا گیا ۔ تین جے۔20 جیٹ لڑاکا طیارے جن کی قیادت لڑاکا طیاروں پر مشتمل تھی جو زوریہے تربیتی اڈے سے ملک کی اولین یوم فوج پریڈ میں شرکت کرتی آرہی ہے اس بار بھی شامل تھے ۔ جے ۔20 چین کے چوتھی نسل کے طویل فاصلاتی اور اوسط فاصلاتی لڑاکا جیٹ طیارے ہیں ‘ انہیں سب سے پہلے 2011ء میں پیش کیا گیا تھا اور چین کے 11ویں ایئرشو میں جو صوبہ گوانگ ڈانگ کے شہر یوہائی میں گذشتہ سال نومبر میں پیش کیا گیا تھا ‘ شریک تھے ۔ چوتھی نسل کے جیٹ لڑاکا طیارے فوجی میدان جنگ کے اصولوں میں بنیادی تبدیلیاں لائیں گے ۔ ایک ماہر نے جو پی ایل اے کے شعبہ فضائیہ کا ماہر ہے کہا کہ یہ لڑاکا طیارہ یقینی طور پر پی ایل کی فضائیہ میں انقلابی تبدیلی لائے گا ۔ جے۔16 لڑاکا طیارہ دو نشستی اور دو انجن کا طیارہ ہے جو کثیر جہتی کردار ادا کرسکتا ہے ۔ حدنظر سے باہر بھی فضاء سے فضاء میں اور فضاء سے بحری جہاز پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ وائی ۔20طیارہ اعظم ترین وزن کا حامل ہے جو فضاء میں پرواز کرتے ہیں ۔ یہ طیارہ 200ٹن وزنی ہے ۔ پی ایل اے یکم اگست 1927ء کو قائم کی گئی تھی ۔