چین کی عمارت میں پے در پے دھماکے، ایک ہلاک

بیجنگ ۔ 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی چین میں ایک 30 منزلہ عمارت پے در پے دھماکوں سے دہل گئی جس میں ایک فرد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکے سہ پہر 3:20 بجے وانڈا پلازہ نامی عمارت کی 30 ویں منزل پر پے در پے دھماکے ہوئے جو چین کے صوبہ جلین کے دارالحکومت چانگچون میں واقع ہے۔ دریں اثناء ایک عینی شاہد نے اخبار بیجنگ یوتھ ڈیلی کو بتایا کہ اس نے کم و بیش 20 دھماکوں کی آواز سنی۔ دریں اثناء آتش فرو عملہ نے عوام کو عمارت کے قریب نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔ اب تک دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہوئی ہے۔