واشنگٹن 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی بحیرہ چین میں ایسے جزائر جن پر ملائیشیا، ویتنام اور فلپائن سمیت متعدد ایشیائی ممالک حق ملکیت کے دعویدار ہیں، چین مصنوعی جزیرہ بنا رہا ہے۔امریکہ کے وزیردفاع ایشٹن کارٹر نے مطالبہ کیا ہے کہ چین جنوبی بحیرہ میں جزیرے کی تعمیر کو فوری طور پر روکے۔کارٹر نے ہوائی میں پرل ہاربر کے دورے کے موقع پر کہا کہ چین سمیت تمام ایشیائی ممالک جزائر کے تنازع پر فوجی تیاری نہ کریں اور اسے پرامن طریقے سے حل کریں۔