چین کاہند و پاک کو کشیدگی ختم کرنے مذاکرات کا مشورہ

بیجنگ۔20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چین نے ہندوستان اور پاکستان کو خطے کے اہم ممالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی ختم کرنے کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے معمول کی نیوز بریفنگ میں ہند و پاک کشیدگی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ہندوستان کوپاکستان سے کشیدگی کی بجائے مذاکرات کا مشورہ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ہند و پاک خطے کے اہم ملک ہیں، ہند و پاک میں مستحکم تعلقات خطے کے استحکام اور امن و سلامتی کیلئے انتہائی ضروری ہیں، امید ہے دونوں ملک تحمل سے کام لیتے ہوئے مذاکراتی راہ اختیار کریں ۔