بیجنگ 4 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے اپنے 10,000 کیلومیٹر کے فاصلے تک وار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ڈونگ فینگ میزائیل کے اپ گریڈ ورژن کا کامیاب تجربہ کیا ۔ یہ میزائیل امریکہ اور یوروپ کے کئی شہروں کو نشانہ بناسکتا ہے ۔ اس طرح چین نے اپنی نیوکلئیر صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ میڈیا اطلاعات میں یہ بات بتاء گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے ڈونگ فینگ 31-B میزائیل کا 25 ستمبر کو تجربہ کیا ہے ۔ یہ تجرباتی پرواز ووژہئی میزائیل اینڈ اسپیس ٹسٹ سنٹر سے شروع ہوئی تھی ۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے امریکی میڈیا کی اطلاعات کے حوالہ سے یہ بات بتائی ۔ ماہرین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یکم اکٹوبر کو قومی دن سے قبل بین بر اعظمی بیالسٹک میزائیل کا تجربہ در اصل دنیا کو یہ دکھانا مقصود تھا کہ چین اپنی نیوکلئیر صلاحیتوں میں خاصی پیشرفت کرگیا ہے ۔ گذشتہ تین ماہ میں تین کی جانب سے کیا گیا یہ اس طرح کا دوسرا تجربہ ہے ۔