بیجنگ ۔7 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) جنوبی چین میں مچھروں کے ذریعے پھیلنے والے ڈینگی وائرس کی وباء کے نتیجے میں کم ازکم چھ افراد ہلاک اور اکیس ہزار سے زائد بیمار ہو گئے ہیں۔ بیجنگ کو موصولہ اطلاعات میں حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چین میں گزشتہ لگ بھگ دو عشروں کے دوران ڈینگی وائرس کی یہ شدید ترین وباء ہے۔ حکام کے مطابق اس وائرس کے باعث صوبہ گوانگ ڈونگ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ اس صوبے میں اتوار کے روز تک ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ساڑھے اکیس ہزار سے تجاوز کر چکی تھی۔