بیجنگ۔ 4؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک غیر قانونی طور پر زیر تعمیر پُل جنوبی چین میں اور ایک رہائشی عمارت مشرقی چین میں منہدم ہوجانے سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے 11 زیر تعمیر پُل کے انہدام سے ہلاک ہوئے۔ بچاؤ کارکنوں نے ملبہ سے 27 افراد کو باہر نکال لیا۔ ان میں سے 5 ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 8 زخمی تھے۔ شدید زخمیوں میں سے 6 ہاسپٹل میں جانبر نہ ہوسکے۔ دوسرے واقعہ میں 2 افراد ہلاک اور دیگر 4 زخمی ہوگئے جب کہ شنگھائی میں ایک رہائشی عمارت منہدم ہوگئی۔