بیجنگ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک ٹرین جس پر المونیم عام دھات لادی گئی تھی ، مبینہ طور پر وسطی چین کے صوبہ میں پٹری سے اُتر گئی جس سے کم از کم 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی عہدیداروں کے بموجب یہ حادثہ آج شام پیش آیا اور ملک کو متاثر کرنے والے صنعتی حادثوں کے سلسلہ کا تازہ ترین واقعہ ہے۔ شہر کی مقامی حکومت نے کہاکہ ٹرین ایک دیہاتی رہائش گاہ سے پٹری سے اُترنے کے بعد ٹکرا گئی تھی۔ یہ حادثہ 10 بجے دن پیش آیا تھا۔