چین میں موسلادھار بارش ، 35 افراد ہلاک

بیجنگ ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 35 افراد ہلاک اور دیگر 13 لاپتہ ہوگئے جبکہ جاریہ ہفتہ جنوبی چین کے وسیع علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ جنوب مغربی صوبہ گوئی ذھاو سے موصولہ اطلاع کے بموجب 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جو اس علاقہ میں ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ صوبہ فوجیان میں 5 اور دیگر 4 سیلاب میں غرق ہوجانے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ صوبہ جیانگ جی میں بجلی گرنے سے ایک، زمین کھسکنے سے دو اور عمارتوں کے انہدام سے 5 افراد ہلاک ہوئے۔ باقی ہلاکتیں صوبہ ہونان میں ہوئیں۔ زبردست بارش اور وقفہ وقفہ سے گرج چمک کے ساتھ طوفان سے چین کا شمالی علاقہ گذشتہ ہفتہ سے دہل گیا ہے۔