بیجنگ ۔ 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین میں ہوئی شدید بارش میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 128 ہوگئی جبکہ 42 افراد ہنوز لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق 1.34 ملین افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ چین کی سیول افیئرس وزارت کے مطابق یہ تمام تباہ کاریاں گذشتہ پانچ دنوں کے اندر رونما ہوئیں۔ 30 جون سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے 41000 مکانات کو نقصان پہنچا اور وہاں سے 1.34 افراد کا تخلیہ کروایا گیا ہے۔