چین میں شدید بارش ، 31 ہلاک

بیجنگ، 6 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چین میں جنوب مغربی گھانزو صوبہ میں شدید بارش کے نتیجہ میں 31 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ یہ اموات گزشتہ ایک ماہ کے دوران ہوئی ہیں۔ صوبائی حکام کے بموجب غیر موسمی بارش کے نتیجہ میں یہاں کچھ مقامات پر سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی اور 83,000 افراد بے گھر ہوگئے ۔ زائد از ایک ہزار مکانات متاثر ہوئے ہیں ۔