بیجنگ ۔ 31 اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) چین کے جنوب مغربی صوبے یونن میں 5.1 شدت کا زلزلے کا جھٹکہ محسوس کیا گیا جس کی وجہ سے 12,000 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ زلزلے سے ایک چھوٹا ٹاؤن دتی ینہا متاثر رہا جس نے اس کاؤنٹی کو ہلاکر رکھ دیا۔ عہدیداروں کے مطابق 856 افراد کا جبری تخلیہ کیا گیا جبکہ 168 مکانات پوری طرح منہدم ہوگئے اور 12,000 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ۔ سرکاری خبررساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق زلزلے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔