بیجنگ ۔ 14 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین میں شمال مغربی شہر دنہوانگ کو روانہ ہونے والے ایک طیارہ کی پرواز میں دہشت گردی کے خطرہ کے سبب تاخیر ہوئی لیکن بعد میں دہشت گرد حملے کے خطرہ کی اطلاع غلط ثابت ہوئی ۔ مقامی حکام نے کہاکہ چائینا ایکسپریس ایرلائینس کے ایک طیارہ G52689 کی صوبہ گانسو کے دارالحکومت لانثرہو میں واقع ژونگ چوان ایرپورٹ سے پروازیں تاخیر ہوئی جب اس طیارہ کو دہشت گرد حملے کے خطرہ کی اطلاع موصول ہوئی تاہم بعد تحقیقات یہ اطلاع غلط ثابت ہوئی ۔ پولیس نے جھوٹی اطلاع پر مبنی ٹیلی فون کرنے والے شخص کا پتہ چلالیا ہے ۔