بیجنگ ۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سیال گیس کی بوتل جنوب مغربی چین کے صوبہ یونان کے ایک ریسٹورنٹ میں دھماکہ سے پھٹ پڑی جس کی وجہ سے 21 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جبکہ پکوان سربراہ کرنے والی ایک پارسل ویان میں سیال گیس کی بوتل پارکنگ کے علاقہ میں ایک مکان کے دروازہ کے روبرو دھماکہ سے پھٹ پڑی۔