چین میں ترقی کی رفتار گزشتہ 15 سال میں سب سے کم

بیجنگ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی اقتصادی ترقی کی شرح گزشتہ چھ سال میں سب سے کم سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین کی معیشت کی شرحِ نمو 7.3 فیصد رہی۔ یہ 2009 ء میں آنے والی عالمی اقتصادی کساد بازاری کے بعد اقتصادی ترقی کی سب سے کم شرح ہے۔