بیجنگ 17 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چین میں آج ایک اور طوفان کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ گذشتہ دو دن سے جاری طوفان میرانٹی کے نتیجہ میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ۔ چین کی موسمیات اتھاریٹی نے زرد الرٹ جاری کردیا ہے اور کہا کہ آئندہ دنوں میں طوفان ملاکاس کا خطرہ ہوسکتا ہے ۔ اس دوران تیز ہواوں کے ساتھ شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ زہیجیانگ اور فوجیان صوبوں میں بھاری بارش ہوسکتی ہے جبکہ وسطی اور شملی تائیوان کے علاقوں میں بھی ہفتہ اور اتوار کو بھاری بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔