چین میں انڈین آئیل ٹینکر دھماکہ سے تباہ، 7 اموات

بیجنگ ، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک انڈین آئیل ٹینکر جسکی مشرقی چین کے ایک شپ یارڈ میں مرمت کی جارہی تھی ، آج اُسے آگ لگ گئی اور وہ دھماکے سے پھٹ پڑا جس کے نتیجہ میں 7 چینی ورکرس ہلاک ہوگئے ۔ متعلقہ صوبہ میں ورک سیفٹی سوپر ویژن بیورو کے ترجمان نے کہاکہ یہ واقعہ صبح 7:20 بجے ہوا جب ورکرس ٹینکر کی ریپیرنگ کررہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ آئیل پجرنے کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ۔ یہ ٹینکر جس کی گنجائش 50,000 میٹرک ٹن کی تھی اُس وقت خالی کیا جارہا تھا جبکہ حادثہ پیش آیا ۔

انڈونیشیا میں زمینی تودے کھسکنے پر
19 دیہاتی ہلاک، 10 لاپتہ
جکارتہ ، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیاء کے بڑے جزیرے جاوا کے دو مقامات پر کل زمینی تودے کھسکنے کے نتیجہ میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہوگئے اور دس دیگرلاپتہ ہیں۔ ایک حکومتی عہدیدار نے آج بتایا کہ موسلا دھار بارش کے نتیجہ میں زمینی تودے کھسکنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ پانچ مکانات تودوں تلے دب گئے اور یہ واقعہ نصف شب کو پیش آیا جس کی وجہ سے بروقت بچاؤ کام شروع نہیں کیا جاسکا۔ صبح میں بچاؤ کارکنوں نے ملبے سے 7 لاشیں برآمد کی ۔
؀ کہ وہ اس تعلق کو پروان چڑھنے سے روکیں۔لہاوا کے ڈ’