چین میں انسانی حقوق کارکنوں کو قید کی سزائیں

اقوام متحدہ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے محقق ویلیم نی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ان کارکنوں پر الزامات ’’بعید از قیاس‘‘ ہیں۔چین کی ایک عدالت نے انسانی حقوق کے ان تین کارکنوں کو چھ سال سے زائد قید کی سزا سنائی ہے جو کہ سرکاری عہدیداروں سے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔یہ سزا وسطی صوبہ جیانگڑی کی ایک عدالت نے سنائی جو کہ بیجنگ کی طرف سے ایسے کارکنوں یا ایک تنظیم نیو سیٹیزن موؤمنٹ کے خلاف ایک سالہ کارروائیوں میں سے شدید ترین ہے۔