چین میں اسلام کی مقبولیت میںاضافہ: سروے

بیجنگ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین ایک ایسا ملک ہے جس کا کوئی سرکاری مذہب نہیں ہے بلکہ وہاں کمیونزم کا بول بالا ہے۔ تاہم آج کی نوجوان چینی نسل مذہب کی جانب راغب ہوتی جارہی ہے جس میں مذہب اسلام کو اولین موقف حاصل ہے کیوں کہ 30 سال سے کم عمر کے نوجوان خصوصی طور پر اقلیتی ایغور اور ہوج طبقہ میں اسلام کی جانب راغب ہورہے ہیں۔ دی چائنا ریلیجین سروے 2015 جسے نیشنل سروے ریسرچ سنٹر (ایف ایس آر سی) موقوعہ رینمین یونیورسٹی سے جاری کیا گیا جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ چین میں پانچ مذاہب اہمیت کے حامل ہیں جن میں بدھ مت، تاؤازم، کیتھولک، پروٹسٹنٹ اور اسلام کے نام شامل ہیں جن میں اسلام ایک ایسا مذہب بن کر اُبھرا ہے جس کے پیروکاروں میں نوجوان نسل پیش پیش ہے۔ 30 سال یا اس سے کم عمر کے کے نوجوان جو اسلام سے متاثر ہیں، اُن کا تناسب 22.4 فیصد ہے جبکہ کیتھولک مذہبکی پیروی کرنے والے نوجوانوں کا تناسب 22 فیصد ہے۔