چین: شدید بارشوں سے11 افراد ہلاک، 27 لاپتہ

بیجنگ۔ 04 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوب مغربی چین کے چنگکیونگ میونسپلٹی میں شدید بارشوں کے بعد 11 افراد ہلاک اور27 دیگر لاپتہ ہو گئے جبکہ اس کے نتیجے میں ہزاروں گھر بھی منہدم ہو گئے، یہ بات سرکاری میڈیا نے گزشتہ روز کہی۔سرکاری خبر رساں ادارے نے مقامی حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تقریباً چالیس ہزار افراد کو ان کے گھروں سے نکال لیا گیا ہے۔ مقامی فلڈ کنٹرول افسران کے مطابق فنگجی کائونٹی میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد دریا کے پشتے ٹوٹ گئے جبکہ دریا میں پانی کی سطح بھی تین فٹ تک فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہی ہے۔