بیجنگ؍ماسکو۔21 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین اور روس نے امریکی تجویز مسترد کرتے ہوئے شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی روکنے سے انکار کر دیا، جبکہ امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شمالی کوریا پر سخت پابندیاں برقرار رکھے ۔چین اور روس نے شمالی کوریا کے حوالہ سے امریکی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو امن کوشش کا انعام دیا جائے ۔دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ پو مپیو نے اقوام متحد ہ کو درخواست کی ہے کہ وہ شما لی کوریا پر کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنے کیلئے دباؤ برقرار رکھے ۔
یوای کے اہم رہنما کی ٹرمپ سے ملاقات
۔21 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود ینکر اگلے ہفتے امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔ وہ اس ملاقات میں کوشش کریں گے کہ یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان کسی قسم کی تجارتی جنگ کا آغاز نہ ہو سکے۔ رواں برس جون میں امریکی صدر نے یورپی یونین کی ایلومینیم اور فولاد کی ایکسپورٹ پر اضافی محصولات کا نفاذ کر دیا ہے۔ اس کے جواب میں یونین نے بھی جوابی اقدامات کرتے ہوئے امریکی مصنوعات پر تین بلین ڈالر کے مساوی خصوصی ٹیکس لگائے ہیں۔ ینکر امریکی دارالحکومت میں قیام کے دوران ایک خصوصی لیکچر بھی دیں گے۔