لکھنؤ ۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سینئر آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار نے کہا کہ عوام، چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ انہوں نے ملکی پروڈکٹس پر توجہ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند اس وقت جاری تعطل کے سلسلے میں چین سے اپنے طور پر نمٹے گی لیکن ہمیں چینی اشیاء کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ ان کا یہ تبصرہ ڈوکلام تعطل کے پس منظر میں سامنا آیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت ہند نے پہلے ہی پاکستان اور چین کو بین الاقوامی فورم میں الگ تھلگ کردیا ہے۔