چینی صدر ژی نے ہندوستانیوں کیساتھ جذباتی

بیجنگ ، 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چینی صدر ژی جن پنگ نے رابندر ناتھ ٹیگور جیسے شاعروں کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستانیوں کے ساتھ جذباتی طور پر جڑنے کی کوشش کی، جن کی تصانیف چین میں کافی مقبول ہیں، تجزیہ نگاروں نے یہ تاثر ظاہر کیا ہے۔ ژی نے گذشتہ روز انڈین کونسل آف ورلڈ افیرس نے اپنے خطاب کے دوران بیجنگ کے سفارتی فلسفہ اور جنوبی ایشیاء میں اس کی بڑھتی ترجیحات کو اجاگر کرنے کیلئے چین اور ہندوستان سے ممتاز شخصیتوں اور اقوال زرین کا وسیع تر حوالہ دیا ۔ ژی نے ٹیگور کے علاوہ مہاتما گاندھی اور جواہر لال نہرو کا حوالہ بھی دیا۔