نئی دہلی۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ملکتی وزیر برائے داخلہ کرن ریجیجو نے کہا کہ سرحد کے پاس انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے اپنے منصوبوں پر چین کے تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے حکومت نے آج کہا کہ اسے ہندوستانی علاقہ میں اس طرح کے پراجیکٹس انجام دینے کا مکمل حق حاصل ہے اور اسے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔ ’’ہم انفراسٹرکچر سے متعلق بعض سرگرمیوں انجام دیں گے جو گزشتہ 60 برسوں میں نہیں کئے گئے۔ چینی حکام کو میرے بیان سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے … وہ مجھے میرا کام کرنے سے نہیں روک سکتے‘‘۔