بیجنگ ۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) ایک 24 سالہ چینی خاتون جن کے ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی میں 1.3 بلین امریکی ڈالرس کے حصص ہیں ، وہ آج دنیا کی سب سے کم عمر کروڑپتی خاتون بن گئی ہے اور اس طرح اُس نے فیس بک کی معاون بانی ڈسٹن موسکو وٹز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ سرکاری چائنا نیوز سرویس کی اطلاع کے مطابق کٹی پیرینا ہوئی ٹنگ جو چینی رئیل اسٹیٹ ڈیولپر لوگان پراپرٹی کے صدرنشین و سی ای او جی ہائپنگ کی دختر ہے اور وہ کمپنی کی نان ایگزیکٹیو ڈائرکٹر بھی ہے ۔ 1.3 بلین ڈالرس کی مالیت والی کمپنی میں پیرینا کے 85فیصد حصص ہیں۔ لندن یونیورسٹی کی گرائجویٹ پیرینا ہانگ کانگ میں رہتی ہے۔