چینائی ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام) : بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع پر بعض اسکولوں کے روبرو اولیائے طلباء اکھٹا ہوگئے اور اپنے بچوں کو خوف و دہشت کے عالم میں مکانات کو لے کر چلے گئے جب کہ پولیس نے اشرار کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اگرچیکہ ایک اسکول میں بم رکھنے کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی لیکن واٹس ایپ پر یہ جھوٹی اطلاع ایک اسکول سے دوسرے اسکول تک پھیلتے گئی ۔ جس کے باعث والدین اپنے بچوں کو اسکولوں بالخصوص ایسٹ کوسٹ روڈ اور میلاپورا سے لے کر چلے گئے ۔ جب کہ بعض اسکولوں نے احتیاطی تدابیر کے طور پر بچوں کو چھوڑ دیا ۔
گوا کے ریلوے اسٹیشن پر
پولیس کی سخت چوکسی
پناجی۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گوا میں 2 ریلوے اسٹیشن پر اس وقت سکیورٹی بڑھا دی گئی جب اس روٹ سے گذرنے والی 2 ایکسپریس ٹرینوں میں آج صبح بم رکھنے کی اطلاع دی گئی، تاہم پولیس نے بعد تلاشی اطلاع جھوٹی قرار دی۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے مقامی پولیس کو یہ اطلاع دی تھی کہ امراوتی ایکسپریس یا گوا ایکسپریس میں بم رکھنے کا امکان پایا جاتا ہے۔ پولیس نے ورسکو اور مارگو ریلوے اسٹیشن پر تلاشی مہم شروع کردی۔ کونکن ریلوے پولیس کے انسپکٹر مسٹر سنتوش دیسائی نے بتایا کہ مارگو ریلوے اسٹیشن پر چپہ چپہ کی تلاشی لی گئی لیکن کوئی مشتبہ شئے دستیاب نہیں ہوئی۔