چینائی میں زیر تعمیر عمارت منہدم ‘ ایک ہلاک 32زخمی

چینائی ۔22جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس کے بموجب چینائی میں ایک زیرتعمیر عمارت کے انہدام کی وجہ سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ کل شام 7:15منٹ پر پیش آیا ۔ ٹاملناڈو ہیلت سکریٹری جے رادھا کرشنن موقع واردات کا معائنہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے اس حادثہ کو بدبختانہ قرار دیا ۔ مہلوک کی شناخت بابی کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ 27 افراد کو بچالیا گیا اور وہ مختلف دواخانوں میں زیرعلاج ہیں ۔ پانچ افراد کو مرہم پٹی کے بعد گھر بھیج دیا گیا ۔رادھا کرشنن نے کہاکہ چیف منسٹر نے ہدایت دی ہے کہ جو لوگ زیرعلاج ہیں ان کے اخراجات حکومت کی جانب سے ادا کئے جائیں ۔