شمس آباد۔/7جنوری، ( سیاست نیوز) موسم کی خرابی کی وجہ سے دبئی سے چینائی جارہی پرواز کا رُخ حیدرآباد کی سمت موڑ دیا گیا اور اس طیارہ نے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ ایر انڈیا کی یہ پرواز چینائی جارہی تھی لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے لینڈنگ میں دشواری پیش آئی چنانچہ طیارہ کا رُخ حیدرآباد کی طرف موڑ دیا گیا اور ایر پورٹ پر لینڈنگ کے بعد طیارہ نے کچھ دیر یہاں توقف کیا اس کے بعد پھر چینائی کیلئے روانہ ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کہر کی وجہ سے پائیلٹ کو صاف دکھائی نہیں دے رہا تھا۔