چینائی میں اردو کی ترقی کیلئے تعاون کا پیشکش : جناب عامر علی خان

اردو رابطہ کمیٹی اور قومی کونسل فروغ اردو کا دو روزہ سمینار، پروفیسر ارتضیٰ کریم کا خطاب
حیدرآباد ۔ یکم ؍ مئی (فیاکس) اردو رابطہ کمیٹی چینائی و قومی کونسل برائے فروغ اردو کے زیراہتمام دو روزہ سمینار ’’دورجدید میں اردو کی اہمیت و افادیت‘‘ کے اس اجلاس میں ملک کے مایا ناز اردو داں حضرات نے شرکت کی۔ افتتاحی اجلاس سے پدم بھوشن جناب موسیٰ رضا چیرمین ایس آئی ای ڈی، کلیدی خطبہ پروفیسر ارتضیٰ کریم ڈائرکٹر ڈائرکٹر این سی پی یو ایل، صدارت ملک العزیز ٹاملناڈو اردو رابطہ کمیٹی مہمانان خصوصی، نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان سیاست حیدرآباد، سید محمد ابراہیم، محمد امان شاہ، محمد افضل، ایچ محمد افضل، پروفیسر جناب سجاد اور مدیکانذر محمد کے علاوہ مقالہ نگار ہندوستان کے مختلف ریاستوں سے آئے۔ خیرمقدمی خطبہ جناب ملک العزیز نے پڑھا۔ اس موقع پر دنیا میں اردو کی مقبولیت اور اس پر اثرانداز ہونے والے پہلو کو اجاگر کیا گیا۔ جناب عامر علی خان نے چینائی میں اردو کی ترقی کیلئے سیاست سے ہرممکن تعاون دینے کا پیشکش کیا۔ اگر اس کا ایڈیشن نکالا جائے تو بھی پروفیسر ارتضیٰ کریم اردو میں بڑی رکاوٹ اور ذمہ داری کیلئے اردو والوں کو ذمہ دار کہا اور کہا کہ اس زبان کی خوبی اور مٹھاس کے ساتھ تہذیب نے زندہ رکھا ہے۔ خود اردو والے اگر حق ادا نہ کرے تو پھر ہم کہاں جائیں۔ اس لئے ہر اردو کیلئے حقیقی زمین سے جڑیں اور کام کریں جیسا کہ چینائی میں اور سیاست کام انجام دے رہا ہے۔ ہمیں سیاست سے بہت کچھ سیکھنا ہے اور کام کی پہل کرنی ہے۔ پروفیسر زاہدالحق نظامت کے فرائض انجام بخوبی نبھائے اور اجلاس کے ختم ہونے سے قبل ڈاکٹر مختار احمد فردین کی کتاب کا سیکنڈ ایڈیشن پرورش لوح و قلم کا رسم اجراء پدم بھوشن موسیٰ رضا، پروفیسر ارتضیٰ کریم، جناب عامر علی خان، ملک العزیز، پروفسیر سجاد کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ ہندو اخبار کے جناب ارشد نے ڈاکٹر مختار احمد فردین کو مبارکباد پیش کی۔ مہمانوں کی شال پوشی بھی اس موقع پر کی گئی۔