چینائی بم دھماکوں کی تحقیقات میں مدد پر نقد انعام

چینائی ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو پولیس نے گذشتہ ہفتہ ٹرین میں ہوئے بم دھماکوں کے مجرمین کی گرفتاری یا شناخت میں مدد کرنے والوں کو 5 لاکھ روپئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ ڈی جی پی کے رامانجم نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنس ؍ پلیٹ فام یا ٹرین کے اندر کوئی مشتبہ سرگرمی نظر آئے تو فوری پولیس کو مطلع کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتہ بم دھماکوں کے سلسلہ میں مجرمین کی شناخت یا انہیں گرفتار کرنے میں مدد کرنے پر 5 لاکھ روپئے نقد انعام دیا جائے گا۔ بنگلور ۔ گوہاٹی ایکسپریس میں یکم ؍ مئی کو ہوئے کم شدت کے دو بم دھماکوں کی سی آئی ڈی کرائم برانچ تحقیقات کررہی ہے۔ ان دھماکوں میں ایک خاتون ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے تھے۔