چینائی۔16 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) انا انٹرنیشنل ایرپورٹ پر آج صبح برقی مسدود ہونے کی وجہ سے کئی پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر ہوئی اور بین الاقوامی پروازیں بھی بری طرح متاثر رہیں، اس کی وجہ سے مسافرین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ 15 جون کو 11 بجے دن اچانک برقی مسدود ہوگئی ، اس کی وجہ سے چینائی ایرپورٹ پر تین پروازیں متاثر رہیں، ان میں ہانگ کانگ جانے والی کیتھے پیسفک طیارے کی پرواز میں 65 منٹ کی تاخیر ہوئی ۔ فرانکفورٹ جانے والے لفتھانسا کے لئے 29 منٹ اور دوبئی جارہے ایمریٹس کی پرواز میں 45 منٹ کی تاخیر ہوئی ۔ ایرپورٹ عہدیداروں کے مطابق برقی عدم سربراہی کی وجہ سے لگیج بیلٹ اور ایلیویٹر کام نہیں کررہے تھے ۔