چیلنجوں کی یکسوئی میں ہندوستان مالدیپ کی مدد کا پابند

صدر مالدیپ عبداللہ یامین عبدالقیوم کا راشٹر پتی بھون میںاستقبال ،صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی کی تقریر
نئی دہلی 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان دفاعی اور صیانتی مقاصد کے حصول میں مالدیپ کی مدد کرنے کا پابند ہے کیونکہ دونوں ممالک کو قزاقی، اسمگلنگ ،انتہائی پسندی اور مذہبی بنیاد پرستی کے چیلنجوں کی یکسوئی کرنا ہے ۔صدر مالدیپ عبداللہ یامین عبدالقیوم کا صدر مالدیپ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اولین سرکاری دورہ پر استقبال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ان کا دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مالدیپ ہندوستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو کتنی ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے تیقن دیا کہ اس کا بھر پور مثبت رد عمل ظاہر کیا جائے گا ۔ پرنب مکرجی نے کہا کہ مالدین کی طرح ہندوستان بھی ایسے امن اور صیانتی کے حالات کا خواہش مند ہیں جن میںکوئی خلل اندازی نہ ہو ۔بحرہند کا علاقہ پرامن اور محفوظ رہے ۔ دونوں ممالک قزاقی ،اسمگلنگ ،انتہائی پسندی اور مذہبی بنیاد پرستی کے چیلنجس سے نمٹنا ہے ۔ ہندوستان کا سرکاری دورہ کرنے والے سربراہ مملکت کے اعزاز میں راشٹر پتی بھون میں کل عشائیہ مرتب کیا گیا تھا۔

صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ہندوستان مالدین کی ضروریات سے پوری طرح واقف ہیں جو اسے ان مسائل کی یکسوئی کیلئے درکار ہیںاور دفاعی اور صیانتی مقاصد کے حصول میں حکومت مالدیپ کی مدد کرنے کا پابند ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور مالدیپ جن شعبوں میں قریبی تعاون کریں گے وہ بہترین دفاعی اور صیانتی تعلقات ہوں گے ۔ انہوں نے پر زور انداز میں کہا کہ ہندوستان مالدیپ اور دیگر ہم خیال ممالک کے ساتھ تعاون و اشتراک کرنا چاہتا ہے تا کہ بحر ہند کے علاقہ میں امن یقینی بنایا جاسکے ۔ پرنب مکرجی نے کہا کہ دونوں ممالک اس سلسلہ میں فطری شراکت دار ہیں ۔ علاقائی سطح پر دونوں ممالک تعاون میںاضافہ کیلئے مزید بہت کچھ کرسکتے ہیںتا کہ بحری شعبہ میں شعور کی بہتر بیداری حاصل کی جاسکے ۔ باہمی تعاون اور نگرانی میں زیادہ تعاون کیا جاسکے ۔ پرنب مکرجی نے کہا کہ ہندوستان مالدیپ کی سیاسی قیادت کی کوششوں کی ستائش کرتا ہے

جو اس نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل اور اس کے تعمیری نتیجہ کو یقینی بنانے کیلئے کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ صدارتی انتخابات اور بحر ہند کی جزیرہ مملکت میں اقتدار کی بلا رکاوٹ منتقلی اس بات کا ثبوت ہے کہ مالدیپ میں جمہوریت مستحکم ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ سے تائید اور امداد فراہم کر کے خوشی محسوس کرتا ہے اور مالدیپ کو جب بھی اور جیسی بھی ضرورت ہو ہندوستان اس کی تکمیل کیلئے مدد دینے اور تائید دینے سے پیچھے نہیں ہٹے گا ۔ ہندوستان کو آئندہ برسوں میں امداد اور تائید جاری رکھ کر خوشی ہوگی ۔ ہندوستان چاہتا ہے کہ مالدیپ مسلسل مستحکم ،پرامن اور خوشحال برقرار رہے ۔ اپنے شہریوں کی آرزوؤں کی تکمیل کرے ۔ وہ صدر مالدیپ عبداللہ یامین عبدالقیوم کے اعزاز میں ترتیب دیئے ہوئے عشائیہ سے خطاب کررہے تھے ۔ مالدیپ کے ساتھ ہندوستان کے ہمیشہ ہی خوشگوار تعلقات رہ چکے ہیں