واشنگٹن ، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن کی دختر چیلسی کلنٹن جو این بی سی نیوز میں ملازمت کرتی ہیں، انھیں سالانہ چھ لاکھ ڈالرز تنخواہ دی جاتی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ این بی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ چیلسی کو ہر ماہ باقاعدہ تنخواہ ادا کی جائے اور ان کا نام بھی دیگر ملازمین کی طرح رجسٹر میں درج کیا جائے گا لیکن اگر چیلسی کی والدہ ہلاری کلنٹن نے 2016 ء میں امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تو این بی سی اور چیلسی کلنٹن کا معاہدہ ختم ہوجائے گا ۔ 34 سالہ چیلسی کے ترجمان کامل باز باز نے بتایا کہ ذرائع کو اب تک مزید تفصیلات کے بارے میں پتہ نہیں چلا لیکن موجودہ صورتحال یہ ہے کہ این بی سی نیوز کی چیلسی کلنٹن کے ساتھ بہترین ’’ورکنگ ریلیشن شپ‘‘ برقرار ہے اور وہ چیلسی کے کام سے بیحد مطمئن ہیں۔