وجئے واڑہ ۔ یکم ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : ڈپٹی چیف منسٹر دامودر راج نرسمہا نے چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی سے تلنگانہ کے قیام پر کانگریس ہائی کمان کے فیصلہ کو تسلیم اور ریاست کے تمام حصوں سے یکساں سلوک یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے آج یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کا عمل تقریبا مکمل ہوچکا ہے اور آندھرا پردیش تنظیم جدید بل 2013 کو مجوزہ پارلیمانی سیشن میں منظور کرلیا جائے گا ۔ انہوں نے سیما آندھرا سے تعلق رکھنے والے کانگریس قائدین سے اپیل کی کہ وہ عوام کو گمراہ نہ کریں اور چیف منسٹر کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کے فیصلہ کی تعمیل کرنی چاہئے ۔۔