حیدرآباد۔ 16 نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے قافلے میں دو افراد جو حالت نشہ میں بتائے جاتے ہیں، گھس آئے جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ آج 3 بجکر 30 منٹ پر ونستھلی پورم علاقہ میں پیش آیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ونستھلی پورم مسٹر ایل آنند نے بتایا کہ وہ چیف منسٹر کے قافلے میں شامل تھے اور اچانک دو افراد ان کے قافلے میں گھس گئے۔ اس واقعہ میں دونوں موٹر سائیکل سوار جن کی شناخت سرینواس اور سوریہ پرکاش کی حیثیت سے کی گئی ہے ، زخمی ہوگئے جس کے نتیجہ میں انہیں چنتل کنٹہ آکسیجن ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر دونوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔