حیدرآباد۔18اگست ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کل سنگاپور کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ المنس آف انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیر اہتمام ایک سمینار سے خطاب کریں گے ۔ چیف منسٹر چار روزہ دورہ کے دوران تلنگانہ اور بین الاقوامی مارکیٹنگ پرخطاب کریں گے ۔ اس سمینار میں وزیراعظم سنگاپور کی شرکت متوقع ہے سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ چیف منسٹر سنگاپور میں صنعت کاروں ‘ آئی ٹی شعبہ کے افراد سے ملاقات کریں گے ۔
چیف منسٹر حیدرآباد‘ ورنگل ‘ نظام آباد ‘ کریم نگر میں سافٹ ویر ‘ ہارڈ ویر شعبہ میں بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کریں گے ۔