ورنگل۔ 3 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ 4 جنوری کو ورنگل کا دورہ کریں گے ۔ وہ دوپہر ورنگل پہنچیں گے ان کے ہمراہ مرکزی وزیر نیتن گڈ گری ‘ بنڈارو دتاتریہ ‘ نیشنل ہائی وے ‘ ترقیاتی کاموں کا مرکزی سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ ریاستی چیف منسٹر چندرشیکھرراؤ شمس آباد ایرپورٹ پر مرکزی وزیر نیتن گڈی گری کے ساتھ ہیلی کیاپٹر کے ذریعہ ورنگل آرٹس اینڈ سائنس کالج گراونڈ پہونچیں گے ۔ بعدازاں نیشنل ہائی وے یادگیری تا ورنگل4 لائن سڑک کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد تقریب بمقام منڈی کنڈہ حصہ لینے کے بعد ‘ اینورناگارام منگا پیٹ ‘ گوداوری پر تعمیر کردہ برج کا افتتاح انجام دینے کے بعد مرکزی وزیر نتین گڈکری شمس آباد ایرپورٹ کے لئے روانہ ہوں گے جبکہ چیف منسٹر چندراشیکھرراؤ ورنگل میں شب بسری کے بعد دوسرے دن کئی ایک ترقیاتی کاموں میں حصہ لیں گے اور پارٹی قائدین سے عنقریب منعقدہ گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن انتخابات کا جائزہ لیں گے ۔ منڈی کنڈہ 3-30 بجے منعقدہ نیشنل ہائی وے نمبر 163 تعمیری کاموں کی سنگ بنیاد تقریب میں مرکزی وزیر دتاتریہ ‘ ریاستی ڈپٹی سی ایم کڈیم سری ہری‘ ریاستی وزیر ٹی ناگیشوراؤ ‘ اجمیرا چندولال و دیگر قائدین حصہ لیں گے ۔ ضلع کلکٹر وائی کرونا نے چیف منسٹر کے دورہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔