حیدرآباد 21 جون (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے آج راج بھون کے پاس اپنے قدیم دوست مسٹر بالا پوچیا کو پہچان کر خیر سگالی کامظاہرہ کیا اور ملاقات کی ۔ طویل عرصہ کے بعد بالا پوچیا سے ملاقات پر چندر شیکھر راو نے مسرت کااظہار کیا اور بعض پرانی یادوں کو تازہ کیا۔ چندر شیکھر راو نے یوتھ کانگریس میں بالا پوچیا کے ساتھ کام کیا تھا ۔ آج کے سی آر نے اپنے قدیم رفیق کو پہچان لیا اور ان سے ملاقات کی ۔ انہوں نے بالا پوچیا سے کیمپ آفس آکر ملاقات کرنے کی پر زور خواہش کی اور تیقن دیا کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں اہم عہدے پر فائز کریں گے ۔ بالا پوچیا نے چیف منسٹر کے ملاقات کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ چیف منسٹر عہدہ پر فائز رہتے ہوئے از خود پہچان کر ملاقات کرنا حیرت انگیز واقعہ ہے ۔